ھفتہ, 18 مئی 2024


رنویر سنگھ نے جہاز سے چھلانگ لگادی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے جوشیلے اداکار رنویر سنگھ نے بھی جہاز سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔یہ کرتب رنویر نے کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنی تفریح کے لیے کیا، جو اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت نکال کر اس وقت سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے سکائی ڈائیونگ کی۔

57b3fa4bd99be

رنویر سنگھ نے اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اس دوران رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ‘ڈر’ سے ان کے ایک سین کی بھی نقل کی اور اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment