جمعہ, 03 مئی 2024


مرحومہ نشاء ملک کی فلم عیدالاضحیٰ پرریلیزکی جائے گی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ماڈل واداکارہ نشاء ملک مرحومہ کی ڈبیو فلم ’’بیسٹ آف لک‘‘ عیدالاضحیٰ پر میٹروپول سمیت دیگر سینماؤں میں نمائش ہوگی، جس کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ زارا ملک ، راحیلہ آغا، عباس باجوہ، فہد ملک ، اچھی خان شامل ہیں۔

ہدایتکار اے حفیظ نے کہا کہ نشاء ملک کی بطور اداکارہ پہلی فلم تھی مگر اس نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا، اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس کی اچانک موت نے مجھ سمیت پوری ٹیم کو دکھ ہوا اور ہم اس کو مس کر رہے ہیں۔فلم ’’بیسٹ آ ف لک‘‘ میں اپنے کام کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment