جمعہ, 17 مئی 2024


چاکلیٹی ہیرو کے چاہنے والے آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) جاندار اداکاری ، بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری اور خوبصورت شخصیت نے انہیں لالی ووڈ کا سپر سٹار بنا دیا۔ ورسٹائل چاکلیٹی ہیرو اداکار وحید مراد کے چاہنے والے آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ اداکار ، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد کو ایک عہد ساز شخصیت کہنا غلط نہ ہوگا ۔ جاندار اداکاری ، مکالمے کی ادائیگی اور دلکش اظہار سے وحید مراد نے کامیابیوں کی انتہا کو چھوا ۔ مسحور کن شخصیت اور بالوں کے سٹائل کی وجہ سے وہ نوجوان نسل کے مقبول ہیرو بنے ۔ وحید مراد کی ذات کا سحر تھا کہ مداحوں نے انہیں چاکلیٹی ہیروکا خطاب دیا ۔ ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، جب جب پھول کھلے وحید مراد کی مشہور فلمیں ہیں ۔ یہ ان کی سحر انگیز شخصیت کا ہی اثر ہے کہ تین دہائیوں بعد بھی وہ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment