جمعہ, 17 مئی 2024


میں فلم میں پاکستانی صحافی نہیں بنی، فلم میں کراچی کی جگہ ممبئی کو پیش کیا گیا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے بعد بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی پاکستانی مصنف صبا امتیاز کے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر بننے والی فلم پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان حالات کا سب سے بُرا اثر دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر پڑ رہا ہے، جہاں بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں میں کام پر پابندی عائد کی گئی وہیں پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا سے ان کی فلم ’فورس 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران آنے والی دوسری فلم ’نور‘ کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔ ایونٹ میں سوناکشی سے جب ان کے کردار کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس موقع پر صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ میں اس فلم میں ایک پاکستانی صحافی نہیں بنی ہوں، یہ فلم پاکستانی ناول نگار کی لکھی ہوئی کہانی پر بنائی جارہی ہے تاہم اس میں کراچی کی جگہ ممبئی کو پیش کیا گیا ہے‘۔

صبا امتیاز کے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ کی کہانی ایک لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک صحافی اور مصنف ہے۔ سوناکشی کی فلم ’نور‘ میں سنی لیون اور پورب کوہلی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سنہل سپی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’نور‘ آئندہ برس 7 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment