جمعہ, 17 مئی 2024


سچ بولنے پر اوم پوری کیخلاف ممبئی میں مقدمہ درج

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکار اوم پوری کی بے باکی بھارتی انتہا پسندوں کو پسند نہ آئی، انہوں نے اوم پوری کےخلاف ممبئی کے تھانہ اندھیری میں شکایت درج کرا دی۔

انتہاپسندوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کے گھر کا بھی گھیراؤ کرلیا،مظاہرین نے اروند کیجری وال کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ اداکار اوم پوری نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بھارت کی خود ساختہ سرجیکل اسٹرائیک کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بھارتی سرکار سے اس کے ثبوت طلب کیے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment