جمعہ, 17 مئی 2024


ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فلم’ 'ڈاکٹراسٹرینج‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈایڈونچر فینٹسی فلم’ 'ڈاکٹر اسٹرینج‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

اسکاٹ ڈیریکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ود کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم، مائیکل اسٹال برگ، چیویٹل ایجیوفور،میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے ،جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment