جمعہ, 17 مئی 2024


انوشکا شرما نے رنبیرکپورکے چودہ طبق روشن کردیئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار رنبیر کپور کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا ۔

رپورٹس کے مطابق فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما نے رنبیر کو تھپڑ مارنا تھا جس پر اداکارہ نے مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے چاکلیٹی ہیرو کو زور دار تھپڑ رسید کیا جس نے رنبیر کے چودہ طبق روشن کر دیئے اور دن میں تارے دکھا دیئے جس کے بعد رنبیر کپور نے فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر اداکارہ پر سب کے سامنے ہی چلانا شروع کردیا ۔ تاہم اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرو سے معافی مانگنی پڑی جس پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment