جمعہ, 17 مئی 2024


اداکارشان کا پاکستان کےحق میں اہم بیان

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے مایہ ناز اداکار شان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کا شہری ہونے اور پاکستانی فلموں میں کام کرنے پر فخر ہے۔

اداکارشان نے کہا کہ انہیں پاکستانی اداکارہونے اورپاکستانی فلموں میں کام کرنے پرفخر ہے، وہ 25 برسوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی خدمت کررہے ہیں، اس دوران انہوں نے ہمیشہ اپنے کرئیرسے زیادہ پاکستانی فلم انڈسٹری پرتوجہ دی ہے اور دیتے بھی رہیں گے، اس وقت فلم انڈسٹری کو ہم سب کی ضرورت ہے تاکہ ہم متحد ہو کر اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرسکیں۔

شان نے کہا کہ ہمیں ہالی ووڈ طرز پر فلمیں بنانی چاہیے، فنکاروں کو اپنے حقوق مانگنے کے لیے غیرسیاسی دھرنا دینا چاہیے ،اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آواز بلند کریں۔ وقت آگیا ہے کہ فلم انڈسٹری پرپیسہ لگایا جائے تاکہ آنے والے نسلیں کام ڈھونڈنے کے لیے کسی دوسرے ملک نہ جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment