اتوار, 19 مئی 2024


پاکستانی اداکارہ آرمینہ رانا خان اب برطانوی فلم میں نظرآئیگی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ رانا خان برطانوی فلم The Achilles Protocol میں مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیگی۔

یہ ایک شارٹ سائنس فکشن فلم ہے جسکی ہدایات عاطف ظفر دے رہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں اسے آئندہ سال ہونیوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے تیار کیا جارہا ہے بعد ازاں فلم کو باقاعدہ ریلیز بھی کیا جائیگا۔آرمینہ رانا خان کی یہ فلم کافی دنوں سے شہ سرخیوں میں تھی لیکن گزشتہ دن اس فلم کی پہلی جھلک بطور پوسٹر جاری کردی گئی ہے ۔ آرمینہ نے بتایا کہ اس فلم میں وہ اپنے روایتی کرداروں سے بالکل مختلف نظر آئیں گی، وہ فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نقصانات پر مبنی ہے کہ کس طرح روبوٹ کی خود سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment