اتوار, 19 مئی 2024


قندیل بلوچ فلم کی کہانی میڈونا کی زبانی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سوشل میڈیا کی ملکہ کہلائے جانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم میں قندیل کی کہانی معروف امریکی گلوکارہ میڈونا سنائیں گی۔

فلم بنانے والی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ ان کی نئی دستاویزی فلم جو کہ قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی جا رہی ہے میں کہانی کو بیان کرنے کے لیے ان کی میڈونا سے بات چیت ہو گئی ہے، میڈونا اس بار بہت پرجوش ہیں۔

میڈونا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے کو اپنی دوست قرار دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment