اتوار, 19 مئی 2024


ٹیلی فلم ’’ایک تھی مریم‘‘ جلد ریلیز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پیرا گون پروڈکشن ، سینما چین سینی پیکس کے اشتراک سے 21 اکتوبر2016 سے ملک بھر میں بڑی سکرینز پر اردو ون پکچرز کی ٹیلی فلم " ایک تھی مریم " ریلیز کرنے جارہا ہے۔

اس فلم میں مریم مختار کا کردار معروف اداکارہ صنم بلوچ جبکہ حنا خواجہ بیات اور بہروز سبزواری نے مریم کے والدین کا کردار ادا کیا۔نینا کا شف کی جانب سے پیش کی جانیوالی فلم میں ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ اور تحریرکے فرائض عمیرا احمد نے انجام دیئے ۔ پروڈیو سر نینا کاشف نے کہا فلم میں بیٹیوں کے والدین کو بھی بہت واضح اور مثبت پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں پر کس طرح اعتماد کرتے ہوئے انہیں انفرادی حیثیت میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی جدوجہد میں شامل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

اداکارہ صنم بلوچ کا کہنا ہے کہ بچپن سے فائٹر پائلٹ بننے کی خواہش تھی جو اب فلم میں کام کرکے پوری ہوگئی۔ سنی پیکس کے جنرل منیجر محسن یاسین نے کہا یہ ٹیلی فلم خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں مستقل مزاجی سے قدم بڑھانے سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment