اتوار, 19 مئی 2024


نئی ہالی وڈ اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا نیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) موسیقی کے شوقین ننھے اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہالی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم ’ٹرولز‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار مائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے جو اپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔

120ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کو جینا شے نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس فلم کے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے جسٹن ٹِمبر لیک، اینا کینڈرک، گیون اسٹیفانی، جیمز کوردن، کنال نیئر اور رون فنچز نے اپنی آوازوں میں ڈائیلاگ اور گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔

ڈریم ورکس اینیمیشن کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی ٹوینتیتھ سینچری فاکس کے تحت 4نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment