اتوار, 19 مئی 2024


پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔؟

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لاہور میں مشہور فلم اسٹار مدیحہ شاہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، ڈاکو موبائل فون، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گلبرگ کے ایم ایم عالم روڈ پر مشہور اداکارہ مدیحہ شاہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکو اداکارہ سے موبائل فون، نقدی اور بیگ چھین کر فرار ہو گئے، بیگ میں جیولری بھی موجود تھی۔ ڈکیتی کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر ااسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment