اتوار, 19 مئی 2024


ایکشن تھرلر فلم ’ جان وِک؛ چیپٹر2 ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم’جان وِک؛چیپٹر2 ‘کا پہلا مکمل ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے۔

چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا سیکوئل ہے ،جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے ،جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔

جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں، تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے ۔

باسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اورایلے مینگ جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

مارڈھار اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال10فروری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment