اتوار, 19 مئی 2024


ریکھا نے ایشوریہ کی خوبصورتی کا راز بتا کر سب کو حیران کر دیا۔۔۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میگا سٹار ریکھا اور ایشوریہ رائے بچن کے خوشگوار تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب ماضی کی بہترین اداکارہ نے سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کی وجہ خود کو قرار دے دیا ہے ۔

اداکارہ ایشوریہ رائے بچن جو ان دنوں فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ایسی انٹری دی کہ سب حیران رہ گئے ،تقریب کے دوران ریکھا نے مذاق کیا کہ جب ایشوریہ کی والدہ امید سے تھیں تو میری تصاویر دیکھتی تھیں اور ایشوریہ اسی کا نتیجہ ہے ،ریکھا کا یہ جملہ سن کر ایشوریہ اور پورا ہال قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment