اتوار, 19 مئی 2024


ایکشن کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن کے دیوانوں کے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ فلم جیک ریچر کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’جیک ریچر:نیور گو بیک‘ کا امریکی ریاست لوزیانا کے شہر ہاراہان میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ہے۔

پریمیئر میں ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ شرکت کیلئے پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

نامور ناول سے ماخوذ ہدایتکار ایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حوصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں۔ جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر، ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔

ایکشن، کرائم، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فلم کو 96ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے، جو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 21اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment