منگل, 18 جون 2024


ہالی ووڈ کامیڈی فلم "دی باس بے بی " کا نیا ٹریلر ریلیز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم دی باس بے بی کا نیا ٹریلر آگیا ۔ فلم آئندہ سال 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ٹام میک گراتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "دی باس بے بی" کی کہانی دو بچوں کی ہے ۔ جس میں بڑا بھائی اپنے ننھے غصیلے بھائی سے جیلس دکھائی دیتا ہے ۔ لیکن پھر یہ دونوں مل کر اپنے والدین کی جان بچاتے ہیں ۔

کامیڈی فلم میں اداکارہ لیزا کڈرو ، ایلک بالڈ ون اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ دی باس بے بی آئندہ سال دو ہزار سترہ کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment