ھفتہ, 15 جون 2024


کرن جوہر نے پاکستانیوں کابائیکاٹ کردیا

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے بھی انتہاپسند ہندؤوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور آئندہ کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو نہ لینے کا اعلان کردیا۔

کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ان سے درخواست کی وہ فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں کیوں کہ فلم کو مکمل کرنے میں بہت سے بھارتیوں کی محنت بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مجھے اینٹی نیشنل کہا جس پر دکھ ہوا جب کہ میرے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے اور میرے نزدیک حب الوطنی ظاہر کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ محبت پھیلانا ہے جو میں نے سینما کے ذریعے کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار وفلمساز کرن جوہر نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میںاپنی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے متعلق اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، جس وقت فواد خان کو فلم میں کاسٹ کیا اس وقت دونوں ملکوں کے حالات بہتر تھے لیکن اب آئندہ کسی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف پاکستانی فنکاروں کو ملک سے باہر نکلنے کے دھمکیاں دیں بلکہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment