اتوار, 13 اکتوبر 2024


کنگ کانگ کی ہالی ووڈ میں ایک بار بھر اینٹری

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم’کانگ؛اسکل آئی لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کرجنگل کاکنگ '’کنگ کانگ ‘ ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کو تیار ہے ۔ اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی  دی گئیں۔ جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کے ہاتھوں شکاری کس طرح خود شکار ہوجاتے ہیں یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دیں گے ۔ تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔ 190ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن فلم کو’وارنر بروز‘ پکچرز کے تحت 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1933سے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005میں پیٹر جیکسن کی ہدایت کاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment