ھفتہ, 12 اکتوبر 2024


پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی: سٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تحت سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ اور سرٹیفائڈ نرسنگ معاون کے لیے ایک اور دو سالہ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

تقرئب کے مہمانِ خصوصی بیرسٹر مرتظیٰ وہاب نےاپنےخیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کراچی کے طبی اداروں کے لئے جدید ترین تربیت سے آراستہ نرسنگ اسٹاف کی فراہمی ہے جن میں حادثاتی یا ایمرجنسی نرسنگ اور کارڈیک نرسنگ میں مہارت رکھنے والا نرسنگ اسٹاف بھی شامل ہو گا،جس میں شرکت کرنے والوں کو 100 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی، ان صلاحیتوں کے حامل نرسنگ اسٹاف کی دستیابی سے کے ایم سی اسپتالوں سمیت کراچی کے دیگر سرکاری و نجی اداروں کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا معیار بہتر ہوگا اور شہریوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسٹاف کو تربیت فراہم کرنے والے کے ایم سی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے رجسٹرڈ اور سندھ نرسز ایگزامنیشن بورڈ سے اس کا الحاق کرایا گیا ہے تاکہ نرسنگ سے متعلق ان اہم اداروں کی رہنمائی سے ڈپلومہ پروگرام کے شرکاء-04 کے لئے بہترین تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کام کرنے والا رجسٹرڈ نرسنگ اسٹاف بھی اس پروگرام کے تحت ایک سالہ پوسٹ بیسک اسپیشلٹی پروگرام کے لیے اپلائی کرسکتا ہے جس کے دوران انہیں حادثاتی اور ایمرجنسی نرسنگ کے علاوہ کارڈیک نرسنگ کی جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں نرسنگ کے مقدس پیشے سے وابستہ افراد خصوصاً نوجوان طالب علم اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور نرسنگ کی سند اور جدید تربیت حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے اور نرسنگ کی جدید تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت نرسنگ کا تربیتی پروگرام نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار کی فراہمی میں ان کی مدد کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment