بدھ, 26 جون 2024


باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی ووڈ فلمیں

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھری ہالی ووڈفلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ باکس آفس پر چھا گئی، ساڑھے 10 ارب روپے کما کر نیا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ قائم کردیا۔’دی باس بے بی‘ دوسرے اور’ بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم’فیٹ آف دی فیوریس‘ کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے، جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی ۔ ایف گرے کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن اسٹاٹم اہم کرداروں میں ہیں ۔ اس ہفتے ٹاپ سے نمبر ٹو پر آنے والی’دی باس بے بی‘ کی کہانی ایک 7 سالہ بچے کے بارے میں ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔ یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے ناز نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے ناپسند کرنے لگتا ہے ۔ چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لیے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا، فلم اس ہفتے صرف 1 ارب 62 کروڑ روپے کماسکی ۔ فلم ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ نے اس ہفتے باکس آفس پر مزید نیچے آگئی اور 1 ارب 42 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو بوڑھی پری سے بدتمیزی کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے، دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہوتاہے کوئی لڑکی شہزادے سے اسی روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment