پیر, 17 جون 2024


بینکراوراداکارہ کےبعد پروڈیوسربننے کی خواہش

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس کام کے لیے پرینیتی اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، پرینیتی سے قبل انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ میرا کاروباری دماغ ہے اور میں یقینی طور پر اس کام کو انجام دینا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم بنانے کا ارادہ ضرور رکھتی ہوں لیکن ابھی اس میں وقت درکار ہے کیونکہ یہ ساری چیزیں ایک دم سے نہیں ہوسکتیں۔ پرینیتی کا کہنا تھا کہ فی الحال میں ابھی تجربہ حاصل کررہی ہوں کیونکہ فلم بنانے کے لیے تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میں مستقبل میں فلم ضرور بناؤں گی جب کہ میں بزنس کی طالب علم ہوں اور حقیقی زندگی میں بینکر ہوں لہذا میں دو چیزوں کو یقینی طور پر ایک ساتھ ملانا چاہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment