جمعہ, 26 اپریل 2024


شادی کی چھٹیاں ختم کام شروع

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)انوشکا شرما شادی سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جہاں سے چھٹی لے کر وہ اٹلی روانہ ہوئیں تھیں۔
انوشکا اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 11 دسمبر کو اٹلی کے پرفضا مقام پر شادی کی تھی جس کے بعد وہ دہلی اور ممبئی میں استقبالیے کے لیے بھارت آئے تھے۔
ویرات کوہلی استقبالیے کے بعد انوشکا کو لے کر جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے۔
ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا میں ٹیم جوائن کرلی تھی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ سال نو کا جش بھی وہیں منایا تھا۔
جنوبی افریقا میں دونوں کی موج مستیاں کرتے تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں تھیں۔
اب انوشکا شرما بھی شادی کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پہنچ چکی ہیں جہاں ان کا شاہ رخ خان، فلم کی کاسٹ اور عملے نے شاندار استقبال کیا۔ اداکارہ انوشکا شرما کے لیے ان کی وینٹی وین کو پھولوں سے سجایا گیا تھا جس پر وہ خوشی سے نہال ہوگئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کے اسٹوری فیچر پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment