جمعہ, 26 اپریل 2024


سلمان خان کے فلم سیٹ پر مشتعل افراد کا حملہ

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)زرائع کے مطابق مشتعل افراد نے سلمان خان پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فلم ساز رمیش ترانی کو فلم کی شوٹنگ روکنے کو کہا، جس کے باعث فوری طور پر فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب پولیس نے صورت حال پر قابو پاکر سلمان خان کو بحفاظت ان کے گھر پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے مقامی بدمعاش لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
سلمان خان چند روز قبل کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کے سلسلے میں جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جب کہ گینگسٹر کی دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی برادری سے ہے جو کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ کرنے والے گروپ کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment