جمعہ, 26 اپریل 2024


تیمور علی خان کی جڑواں بہن کی ماں کون ہے؟

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی معصومیت بھری تصاویر کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کے ہاں بیٹی عنایہ کی پیدائش ہوئی ہے۔ عنایہ کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا، اس موقع پر لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئی ہوئی ننھی عنایہ کو سوہا علی خان نے کندھے سے لگا رکھا ہے۔ اس تصویر میں وہ بالکل اپنے کزن تیمور علی خان سے مشابہہ نظر آرہی ہیں۔ عنایہ اور تیمور کی سوتے ہوئے لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment