اتوار, 28 اپریل 2024


بالی وڈ کا چار دنوں میں 54 کروڑ کا بزنس

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ فلم ’ائیر لفٹ‘ نے ریلیز کے پہلے 4 دنوں میں 54 کروڑ 70 لاکھ روپے کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ائیرلفٹ22 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی چار دنوں میں یہ 50کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی تھی۔ 

تجارتی تجزیہ نگارترون آدرش نے’ ٹوئٹر‘ پر کہا ہے فلم نے ریلیز کے پہلے دن 35کروڑ 12 لاکھ ، دوسرے دن 60کروڑ 14 لاکھ، تیسرے دن 35کروڑ 17لاکھ روپے اور چوتھےدن 40کروڑ 10لاکھ روپے کا بزنس کیا جس سے فلم نے چار دنوں میں  مجموعی طور پر 54 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم اسی طرح کاروبار کرتی رہی تو جلد ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔

فلم کی کہانی عراق کویت جنگ کے دوران بھارتی شہریوں کے انخلا پر مبنی ہے فلم میں اکشے کمار،نمرت کور اور سمیر علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment