اتوار, 28 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بالی ووڈ اداکارہ کا سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ میں اپنے بولڈ مناظر کی عکس بندی سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکاروں میں اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جب کہ بالی ووڈ  کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان سماجی کاموں میں حصہ لینے والے فلمی ستاروں میں سر فہرست ہیں تاہم اب دپیکاپڈوکون کے بعد اداکارہ سنی لیون نے بھی سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنی لیون نے سماجی کاموں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب وہ کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کریں گی جب کہ اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کینسرکے مریضوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment