جمعرات, 09 مئی 2024


نویں ایشین فلم فیسٹیول میں "ملالہ" جلوہ گرہ

 ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نویں ایشین فلم فیسٹیول کا آغازآج سے ہوگیا ۔ فیسٹیول میں جاپانی فیچر فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ اگلے روز پاکستانی فیچر فلم ـ’ملالہ‘دکھائی جائے گی اس حوالے سے قونصل جنرل پاکستان شہریار اکبر خان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کا اچھا موقع ہے تفصیلات کے مطابق آئندہ دنوں میں ایشین فیچر فلموں میں بالترتیب کوریا،چین،سری لنکا،انڈیا،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ،ملائیشیا اور انڈونیشیا کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔فیسٹیول کے آخری روز ایشین فوڈ فیسٹول ببھی منعقد ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment