بدھ, 01 مئی 2024


فلموں میں کام کرنا پسند ہے مگر ڈانس نہیں کرسکتی، مہرین سید

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سُپرماڈل واداکارہ مہرین سید نے کہا کہ مجھے بڑی اسکرین پرکام کرنا بے حد پسند ہے لیکن میں فلموں میں ڈانس نہیں کرسکتی۔ مجھے بہت سی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش توہوتی رہتی ہے مگران کا اسکرپٹ جاندار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میں کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔

مہرین سید نے کہا کہ آرٹ فلموں میں کام کرنا میری اولین پسند ہے لیکن موجودہ دورایسی فلموں کا ہے جس کو دیکھ کر فلم بین انٹرٹین ہوسکیں۔ اس لیے میرا فوکس بھی ایسی ہی کمرشل فلموں کی جانب ہے مگرتاحال ایسا کرداراوراسکرپٹ نہیں ملا جس کوسائن کرنے کے لیے مجھے سوچنا نہ پڑے۔ فلموں کی اکثریت کے ایک ہی طرح کے موضوع ہیں، جن میں ایکٹنگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔

موجودہ دور میں ایسے ہی پروجیکٹ زیادہ بننے چاہیے ہیں جن کودیکھ کرلوگ ناصرف انٹرٹین ہوں بلکہ ان کودیکھ کراپنی زندگی میں سُدھار لاسکیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں لوگوں کی بڑی تعداد بہت سے مسائل کا شکارہے، کسی کونوکری نہیں مل رہی تو کسی کا علاج نہیں ہورہا، کسی کوتعلیم نہیں مل رہی توکوئی بے گھرہے، مگران تمام مسائل کوہائی لائٹ کرنے کی بجائے ایسے موضوعات پرفلمیں بنائی جاتی ہیں جس سے ہوسکتا ہے کہ لوگ انٹرٹین ہوجائیں مگروہ کچھ سیکھ کرنہیں جاتے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فلم انڈسٹری میں ایسے تخلیق کاروں کوزیادہ مواقع فراہم کریں جو مزاح کے ساتھ اپنی بات کہہ دینے کا ہنرجانتے ہوں، جب تک ہم ان موضوعات کا انتخاب نہیں کریں گے تب تک بہتری کی بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment