بدھ, 01 مئی 2024


سوناکشی فلم میں پاکستانی خاتون صحافی کا کردار ادا کریں گی

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی دبنگ گرل کے نام سے مشہوراداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم ’’نور‘‘ میں کراچی کی خاتون صحافی کا کردار نبھائیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دبنگ‘‘ سے کیا اور خوب شہرت سمیٹی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی اور متعدد کردار نبھائے جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تاہم اب دبنگ گرل ایک اور منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم ’’نور‘‘ میں کراچی کی خاتون صحافی کا کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا جس کی ہدایتکاری کے فرائض نئے ڈائریکٹر سنہل سپی سرانجام دیں گے۔ سوناکشی سنہا کی فلم پاکستانی صحافی صبا امتیاز کے مشہور ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ پر مبنی ہے جس کی کہانی عائشہ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شہر میں اپنے کام کے لیے اور اس کی جدوجہد پر محیط ہے واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی فلموں ’’اکیرہ‘‘ اور ’’فورس 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment