بدھ, 08 مئی 2024


معیاری فلمیں بنیں گی تو لوگ دیکھنے آئیں گے، عینی جعفری

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ماڈل واداکارہ عینی جعفری کو معروف ٹی وی ڈائریکٹر حسام حسین نے کامیڈی فلم ’’بلو مائی‘‘ میں عثمان خالد بٹ اور صدف کنول کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے۔ عینی جعفری نے فنی کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ’’زپ بس چپ رہو‘‘ سے کیا بعدازاں ’’بدتمیز‘‘ اور ’’کتنی گرہیں باقی ہیں ابھی ‘‘ کے علاوہ پروڈیوسر واداکار ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ سے ڈبیو کیا ۔

عینی جعفری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہاچھل کود دیکھنے کا زمانہ گیا اب معیاری فلمیں بنیں گی تو لوگ سینما گھروں میں دیکھنے آئیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ ’’بلو مائی‘‘ ایک کامیڈی اور میوزیکل فلم ہے۔ اس میں ایک شوخ وچنچل لڑکی کا رول کر رہی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ باکس آفس کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔ فلم بین اچھل کود کی بجائے معیاری تفریح چاہتے ہیں ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جو زیادہ تر نئے ہیں وہ بھی جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے منفرد موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹی وی ہو یا فلم سمیت کوئی بھی پروجیکٹ ہو میں صرف اتنا ہی کام کر تی ہوں جس سے انصاف کرسکوں۔ امید ہے کہ فلم بینوں کو ’’بلو مائی ‘‘ بھی پسند آئی گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment