بدھ, 08 مئی 2024


انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والی گاڑی تیار کرلی گئی ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ہونہار طلباء نے وہ کردکھایا جو کوئی نہ کرپایا۔ایک ایسی گاڑی تخلیق کی جو انگلیوں کے اشاروں پرچلےگی۔نہ پیٹرول نہ سی این جی کی جھنجھٹ۔ اب گاڑی چلانے کے لیے چابی کی ضرورت بھی نہیں ہے۔انگلیوں کے اشاروں پر چلنے والی گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔ پشاور میں نجی یونیورسٹی کے طلباء نے اسمارٹ سولر کار تیار کی ہے جو شمسی توانائی سے چلتی ہے۔اسمارٹ کار میں انجن کی جگہ سرکٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی پتھریلے راستوں پر بھی چل سکے گی۔ یہ گاڑی 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گاڑی کو طلباء نے ایک سال میں تیار کیا جس کا ماڈل تبدیل کرنے پر مزید وقت درکارہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment