جمعرات, 09 مئی 2024


بچی دل کے علاج کیلئےمیڈیکل بورڈ کی منتظر

ایمز ٹی وی(صحت) کراچی میں جسم سے باہر دل والی ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے بچی کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی تین روز قبل کورنگی کے سرکاری اسپتال میں پیدا ہوئی تھی جسے ایکٹوپیا کارڈِس نامی دل کی بیماری ہے اور اس کا دل جسم سے باہر ہے۔

بچی کو قومی ادارے برائے امراض اطفال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اورقومی ادارہ برائے امراض قلب سے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بچی کے آپریشن کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment