جمعہ, 17 مئی 2024


آئی فون پر آئی فون بکنے لگے؟ آپ بھی سستے داموں خرید سکتے ہیں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ گزشتہ سال کے آئی فون سکس ایس کو سستے داموں خریدنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ براہ راست ایپل سے اس ڈیوائس کو خرید سکتے ہیں تاہم وہ ری فرنش ہوگی۔ جی ہاں ایپل نے اپنے آن لائن اسٹور پر ری فرنش آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو فروخت کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے پہلے ایپل کی جانب سے آن لائن اسٹور پر میک کمپیوٹر، آئی پیڈز اور دیگر ڈیوائسز تو فروخت کی جاتی تھیں مگر ری فرنش آئی فونز یہاں نہیں ملتے تھے۔ مگر اب ایپل نے اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے اور ڈیوائس کی قیمت میں 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

مثال کے طور پر اگر آپ 16 جی بی والا ری فرنش آئی فون سکس ایس خریدیں گے تو وہ آپ کو 449 ڈالرز (لگ بھگ 47 ہزار روپے) میں پڑے گا جبکہ اس کی اصل قیمت 529 ڈالرز (لگ بھگ ساڑھے 55 ہزار پاکستانی روپے) ہے، جبکہ اتنی میموری والا سکس ایس پلس 529 ڈالرز کا ملے گا
اسی طرح 64 جی بی اسٹوریج والا سکس ایس پلس فون ایک سو ڈالرز کے ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ 589 ڈالرز کا ملے گا۔ اگرچہ ری فرنش ڈیوائس خریدنے کا خیال ہوسکتا ہے آپ کو اچھا نہ لگے مگر واضح رہے کہ یہ فون آپ کو ایپل کی ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ ملیں گے، جبکہ ان کے ساتھ نئی بیٹری بھی دی جائے گی۔ ایپل کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے تو اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو جلدی سے حرکت میں آجائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment