جمعہ, 17 مئی 2024


فیس بک نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا جو کہ آپ نے دیکھا اور ہوسکتا ہے کہ استعمال بھی کیا ہو مگر یہ سمجھ نہیں آیا ہوگا کہ آخر یہ کسیے ہوتا ہے۔ یہ ہے آپ کا اسٹیٹس بڑے الفاظ میں دکھانے کا فیچر جس نے دنیا بھر کے صارفین کو الجھن کا شکار کردیا ہے کیونکہ کئی بار الفاظ بڑے ہوتے ہیں اور اکثر چھوٹے ہی نظر آتے ہیں۔ درحقیقت اگر آپ نمایاں اور بڑے الفاظ میں اسٹیٹس تحریر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ کا اسٹیٹس 35 الفاظ سے کم ہو تو وہ بڑے اور بولڈ فونٹ میں نظر آتا ہے جس کا مقصد فیس بک کی جانب سے پوسٹس کو نمایاں کرنا ہے۔

مگر ان الفاظ کے ساتھ پوسٹ میں ملٹی میڈیا جیسے فوٹو یا لوکیشن ٹیگنگ کرنے پر وہ چھوٹا ہی رہ جاتا ہے. اس طرح یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اپنا اسٹیٹس پہلے جیسا رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ کوئی بھی فوٹو یا لوکیشن ٹیگ کردیں۔ متعدد افراد کو یہ فیچر کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور وہ اس کے خلاف بات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پرانا فیس بک اسٹیٹس زیادہ اچھا لگتا ہے جبکہ نئی تبدیلی ایسی لگتی ہے جیسے کوئی زور سے چلا رہا ہو۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment