جمعہ, 17 مئی 2024


مضر صحت گوشت کی فروخت ناکام

 

ایمز ٹی وی( صحت) راولپنڈی میں مضر صحت گوشت کی فروخت ناکام بناتے ہوئے بھا ری مقد ار میں گو شت قبضہ میں لے کر چار افراد کو گرفتا رکر لیا گیا۔

جبکہ مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔چیف ہیلتھ انسپکٹر راولپنڈی چوہدری شاہد محمود نےخفیہ اطلاعات پر سلاٹر ہائوس کے ڈاکٹر فرخ اور پولیس کے ہمراہ پیر ودھائی کے علاقہ میں علی الصبح پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے وا لے مضر گوشت کو قبضہ میں لےلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ظہور نامی شخص جو راولپنڈی میں مضر صحت گوشت مافیا کا سرغنہ ہے اس نے مکروہ کاروبار کا جال پورے شہر میں پھیلا رکھا ہے جس کی وجہ سے شہری مختلف لاعلاج بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی کے ڈاکٹر کاشف اور ڈاکٹر فرخ کے مطابق مضر صحت گوشت منڈی بہائوالدین اور سرگودہا سے لایا گیا تھا۔جس کو بعد ازاں سہالہ سلاٹر ہائوس میں جلایا گیا۔گوشت پر کوئی سرکاری مہر بھی نہیں تھی۔سٹاف رپورٹر کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے150من مضر صحت گوشت پکڑ لیا،ایس ایچ اوپیرودھائی انسپکٹرمصطفیٰ کمال خان نیازی کے مطابق پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے محکمہ لائیو اسٹاک کی جعلی مہر بھی برآمد کر لیں۔

ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی نے بتایاکہ مضرصحت گوشت بورنگ روڈکاظہورنامی قصاب منڈی بہاؤالدین،بھلوال اوردیگرمقامات سے منگواتا ہے اوربعدمیں شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتاہے ،ملزم یہ گوشت پولیس اورمحکمہ صحت کے اہلکاروں سے بچنے کے لئے رکشوں میں ڈال کرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھجواتاہے اورپورے شہرکویہ مضرصحت گوشت کھلایاجاتاہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ صحت کی بعض کالی بھیڑیں اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں جمعرات کوبھاری مقدارمیں یہ مضرصحت گوشت دورکشوں میں لے جایاجارہاتھاکہ پیرودھائی پولیس نے محلہ لوہارں بورنگ روڈپردونوں رکشوں کوروک کران میں رکھاگوشت برآمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ظہور خان قصاب فرارہوگیا جب کہ پولیس نے چارملزموں ذاکرخان ،وقاص ،فیصل اورعثمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے جی ایم سلاٹرہاؤس سہالہ محکمہ صحت ڈاکٹرفرخ نذیرکی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment