اتوار, 19 مئی 2024


جعلی مواد سے بچنے کے لئے فیس بک اپ ڈیٹ

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر نیوفیڈ کو تبدیل کردیا ہے جس کا مقصد غیر معیاری مواد اور جعلی خبروں کی روک تھام کرنا ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق فیس بک نیوز فیڈ کے الگورتھم کو ایک بار پھر اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ صارفین جعلی خبروں اور غیر معیاری مواد سے بچ سکیں۔فیس بک کے مطابق بہت کم تعداد میں لوگ روزانہ بہت زیادہ پبلک پوسٹس شیئر کرتے ہیں اور دیگر صارفین کی نیوز فیڈ کر اسپام مواد کی بھرمار کردیتے ہیں۔
فیس کے مطابق کچھ افراد غیر معیاری مواد کے لنکس کو شیئرکرتے ہیں اور اس حوالے سے نیوزفیڈکو اپ دیٹ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین ایسے لنکس سے بچ سکیں اور ایسی اسٹوریز دیکھ سکیں جو کہ معلوماتی اور تفریح سے بھرپور ہوں۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں کمپنی کے مطابق صارفین پر اسپام مواد شیئر کرنے والوں کا اثر رسوخ کم ہوگا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کا اطلاق صرف لنکس جیسے مضامین پر ہوگا اور اس سے پیجز، ویڈیوز، فوٹوز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس وغیرہ متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک نے فائنڈ وائی فائی نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھااس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے ارگرد مفت وائی فائی اسپاٹس کا پتہ لگاسکیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments12