ھفتہ, 27 اپریل 2024


مستحق مریضوں کےمفت آپریشن کےلئے چائنہ ڈاکٹرزکی آمد

 

ایمزٹی وی(صحت)چینی ڈاکٹر ز کی ایک ٹیم غریب اور مستحق مریضوں کا سفید مو تیے کا مفت آپریشن 10 سے 24 جنوری 2018 پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں کرے گی ۔
یہ پر و جیکٹ پاک چائنہ میڈیکل کوریڈور کے تحت پی ۔ایم۔اے، سی۔ایم۔اے کے تعاون سے ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک وفد نے چینی ایمبیسی پاکستان اور چینی کونسل کراچی کے عہدیداران کے ہمراہ اسپتال کا معائنہ کیا۔
اس ٹیم نے آئی بینک اسپتال کے معائنہ کے بعد بہت ہی اطمینان کا اظہار کیا اور پاک چین دوستی کے تحت ایک خوش گوار موقع قرار دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment