جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بچوں کے جگر کی پیوندکاری اگلے ماہ سے ایس آئی یو ٹی میں شروع ہوجائے گی، وزیرصحت

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ غیر متعدی بیماریوں سے اگرچہ زیادہ تر بڑی عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں لیکن اب چھوٹے بچے بھی ان سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بیماریاں اکثر بچپن سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی استعداد کو بڑھا کر ہم ان بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے ان کی اموات کو کم کر سکتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ ان بیماریوں کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں بچوں میں جگر کی پیوندکاری اگلے ماہ جنوری سے ایس آئی یو ٹی میں شروع ہو جائے گی جس کے لیے حکومت سندھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کے ساتویں سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے نجی ہوٹل میں خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، وائس چانسلرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر جمال رضا، ڈاکٹر کھیم چنداور ڈاکٹر ناصر نے بھی خطاب کیا۔ سمپوزیم میں ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ امریکہ، چین، برطانیہ، ترکی اور آسٹریلیا سے بچوں کی بیماریوں کے ڈاکٹرز، سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ طالب علموں نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment