بدھ, 24 اپریل 2024


وٹامنز پریشانی سے بچاسکتے ہیں؟

ایمز ٹی وی(صحت)اگر آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں یا پٹھوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ آپ کے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے۔

ناخنوں اور بالوں کا ٹوٹنایاخشک ہونا

ہمارے جسم میں بائیوٹن یا بی7ایک ایسا وٹامن ہے جس کی موجودگی سے ہمارے بال تندرست رہتے ہیں اور ناخن بھی صحت مندہوتے ہیں

بالوں کا باریک ہونا

اگر آپ کے بال باریک ہونے لگیں یا گرنے لگیں تویہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہورہی ہے اور بالوں تک آکسیجن صحیح طریقے سے نہیں پہنچ رہی لہذاآئرن والی غذاﺅں کا استعمال زیادہ کریں۔

چھائیاں

اگر ہمارے چہرے پر چھائیاں بننے لگیں تو یہ زنک کی کمی کی جانب اشارہ ہوتا ہے۔زنک کی وجہ سے نہ صرف ہمارے چہرے کی رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ اس کی مدد سے جلد میں آئل کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پٹھوں میں درد

میگنیشیم ایک ایسی منرل ہے جس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں درد،کھچاﺅ اور سوزش رہنے لگتی ہے۔یہ ہمارے اعصابی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اگر آپ کو بھی ایسی تکالیف درپیش ہوں تو اپنی خوراک میں سبز پتوں والی سبزیاں بڑھا لیں۔اسی طرح ایپسام نمک بھی پٹھوں کومضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment