جمعرات, 02 مئی 2024


گوگل نے اوریکل کو ہرا دیا ہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) ٹیکنالوجی کی حالیہ تاریخ میں کاپی رائٹ (جملہ حقوق محفوظ) کے سب سے بڑے کیس کی جنگ میں گوگل نے اوریکل کو ہرا دیا ہے۔ امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن خصوصی طور پر ڈیٹابیس سوفٹ ویئرز اینڈ ٹیکنالوجی کی مارکیٹنگ اور ڈویلپنگ میں شہرت رکھتی ہے۔ گوگل کے ساتھ اوریکل کا تنازع اس وقت شروع ہوا جب اوریکل نے عدالت میں الزام لگایا کہ گوگل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی اس کی جاوا ایپلی کیشنز استعمال کر رہا ہے۔ وفاقی عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر فرمایا کہ گوگل کا اوریکل کی ایپلی کیشنز استعمال کرنا ”عام استعمال“ کے زمرے میں آتا ہے اور ان معاملات میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی۔ جاوا پروگرامنگ لینگوئج کے بعض حصوں کا استعمال نامناسب نہیں ہے۔ قبل ازیں اوریکل نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر گوگل سے ہرجانے کے طور پر 9 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گوگل اپنے سمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں جاوا کا استعمال کرتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اس وقت دنیا کے80 فیصد موبائل فونز میں موجود ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment