بدھ, 08 مئی 2024


ونڈوز کرپٹ ہونے سے کیسے بچا جاسکتا ہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)کمپیوٹر صارفین کو اینٹی وائرس کے ساتھ ہمیشہ یہ مسئلہ رہتا ہے کہ عین ضروری کام انجام دیتے ہوئے یہ سسٹم کو وائرس کے لیے کھنگالنا شروع کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں سسٹم سست ہو جاتا ہے اور کام مکمل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر صارفین اپنے سسٹم کو وائرس کے لیے اسکین کرنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن اب مائیکروسافٹ نے اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے۔ سسٹم کو وائرس سے بچانے کے لیے مائیکروسافٹ نے اپنا اینٹی وائرس ”ونڈوز ڈیفینڈر“ پہلے سے ونڈوز میں شامل رکھا ہے۔ اب مائیکروسافٹ کے نئے اعلان کے مطابق ونڈوز ڈیفینڈر آپ کے سسٹم میں موجود اینٹی وائرس کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ خاص طور پر یہ سسٹم کو صرف اسی وقت وائرس کے لیے اسکین کرے گا جب سسٹم بالکل بھی استعمال میں نہ ہو۔ یعنی جب کام کے دوران طویل وقفے کے لیے آپ کمپیوٹر کو چھوڑ کر جائیں گے یہ تب ہی اپنا کام کرے گا اور دیگر اوقات میں یہ بالکل بھی تنگ نہیں کرے گا۔ اس فیچر کو لمیٹڈ پیریوڈک اسکیننگ کا نام دیا گیا ہے جسے آزمائشی طور پر ڈیویلپرز کے لیے فراہم کر دیا گیا ہے۔ البتہ عام صارفین کے لیے اسے اگلے چند دنوں میں جاری کیا جائے گا۔ ابتدا میں یہ فیچر خود بخود فعال نہیں ہو گا بلکہ صارفین کو خود ونڈوز ڈیفینڈر کی سیٹنگز میں جا کر اسے فعال کرنا ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment