بدھ, 08 مئی 2024


سام سنگ نے اپنے شائقین پر پہاڑ توڑ دیئے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالجی)سام سنگ نے اپنے شائقین پر حیرت کے پہاڑ توڑ دیئے کیونکہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سام سنگ نے اپنی کسی سیریز کے ایک مکمل ورڑن کو نظر انداز کر دیا ہو۔ سام سنگ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 سامنے نہیں آئے گا یعنی اب گلیکسی نوٹ 5 کے بعد براہِ راست گلیکسی نوٹ 7 پیش کیا جائے گا۔ ایپل سے مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ کو ایک نمبر پیچھے ہونا بھی گوارہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ دوسری جانب جہاں ایپل اپنے اگلے شاندار اسمارٹ فون کے ساتویں ورڑن کی تیاری میں مصروف ہے تو وہیں سام سنگ نے بھی اپنی فیبلٹ سیریز کو ایپل کے مدمقابل لا کھڑا کیا ہے۔ اب ایپل آئی فون 7 کے سامنے سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے ساتھ ساتھ ڈوئل ایج گلیکسی نوٹ 7 بھی موجود ہو گا۔ سام سنگ کا یہ فیصلہ حیران کن اور سام سنگ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ضرور ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ بات نئی نہیں۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ ونڈوز 8 کے بعد 9 کے نمبر کو نظر انداز کرتے ہوئے ونڈوز 10 پیش کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ بلیک بیری نے بھی چھلانگ لگاتے ہوئے بلیک بیری 7 کے بعد بلیک بیری 10 پیش کیا تھا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 6 کیسا ہو گا اور اس میں کیا کیا فیچرز ہوں گے اس حوالے سے کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر پیش گوئیاں جاری تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ صارفین جو مکمل طور پر گلیکسی نوٹ 6 کے لیے تیار تھے انہیں سام سنگ کے اس فیصلہ سے حیرت اور اُلجھن ضرور ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment