بدھ, 08 مئی 2024


دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ امریکی جاسوس سیٹلائٹ کو لے کر خلا میں روانہ

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)نیشنل ریکانسیئنس آفس (این آر او) نے این آر او ایل 37 نامی راکٹ کیپ کناورل فضائی اڈے سے خلا میں بھیجا ہے ۔ سیٹلائٹ کا کام نگرانی اور جاسوسی ہے اور اسے ڈیلٹا راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جو اب تک دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ بھی ہے۔ این آر او امریکا کے لیے جاسوسی سیٹلائٹ تیار کرتا ہے اور انہیں خلا میں بھیجتا ہے اور این آر او ایل 37 اس ضمن کا تازہ ترین سیٹلائٹ ہے جس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں دی گئی بس اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ امریکی دفاع کے لیے ہے۔

ڈیلٹا فور راکٹ کی بلندی 232 فٹ ہے اور اس میں 3 راکٹ بوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 21 لاکھ پونڈ دھکیلنے کی قوت (تھرسٹ) پیدا کرتا ہے۔ لیکن اب بھی یہ سیٹرن فائیو راکٹ سے بہت پیچھے ہے جو انسان کو چاند پر لے گیا تھا جس کا تھرسٹ 75 لاکھ پونڈ کے برابر تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment