منگل, 07 مئی 2024


اسپیشل گلاسز نے سمارٹ فونز کی پرائیویسی کا مسئلہ حل کر دیا

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک شہری نے موبائل فونز کی پرائیویسی سے پریشان نوجوانوں کیلئے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ اس نے ایسا گلاس اور نظام وضع کیا ہے جس سے موبائل سکرین کو کوئی اجنبی نہیں دیکھ سکے گا۔ اس سافٹ ویئر سے موبائل فون کی سکرین بالکل سفید ہو جاتی ہے اور اس میں موجود ڈیٹا صرف مخصوص عینک پہننے کے بعد ہی نظر آتا ہے جبکہ دوسرے لوگوں کو صرف سکرین پر کچھ نہیں دکھائی دے گا۔ ہوا یوں کہ 42 سالہ یہ ترک شہری Celal Göger سفر کر رہا تھا کہ اردگرد موجود افراد مسلسل اس کے موبائل کو گھور رہے ہیں۔ اس صورتحال سے وہ بہت پریشان ہوا اور سوچا کہ ایسی ہی پریشانی کا دیگر افراد بھی شکار ہوتے ہونگے۔ یہی وہ لمحہ تھا جب اس نے سوچا کہ وہ موبائل فونز کی پرائیویسی کیلئے ایک ایسا نظام تیار کرے گا جس کو استعمال کرکے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اپنے اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے Celal Göger کو صرف چار ماہ لگے۔ اب اس نے اپنی محنت اور ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے موبائل فون کی سکرین سفید ہو جاتی ہے اور اسے صرف ایک مخصوص عینک پہن کر ہی دیکھا جا سکتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment