اتوار, 19 مئی 2024


آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ایمز ٹی وی(صحت)کراچی سمیت سندھ بھر آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی ، کراچی میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جنوب مغربی سمندری ہوا 20 سے 40 فی کلو میٹر کی رفتار تک چلے گی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ، دادو، بے نظیرآباد ، سکھر اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ میر پورخاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد بدین میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدرآباد میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment