جمعہ, 17 مئی 2024


پودوں کی باتیں سنانے والا نظام تیار

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سوئٹزرلینڈ کی کمپنی نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کے سینسر پودوں کے برقی سگنل کو نوٹ کرکے اسپیکر کے ذریعے ان کی آواز سناتے ہیں جس کی بدولت پودوں کی صحت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اس طرح پودوں کے سگنلز نوٹ کرکے ان کی صورتحال کو سمجھنا قدرے آسان ہوجائے گا۔ اس نظام کے دو اہم حصے ہیں، ایک چھوٹا کلپ احتیاط سے پتے کو گرفت میں لیتا ہے تو دوسرے سینسر کو پودے کی مٹی میں دبایا جاتا ہے، یہ دونوں سینسر پودے میں ہونے والی برقی سرگرمی کا اتار چڑھاؤ نوٹ کرتے رہتے ہیں اور ایک پروسیسر کو بھیج دیتے ہیں، پروسیسنگ کے بعد اسپیکر اس کی آواز کو سناتا ہے جسے اس کی گفتگو کہا جاسکتا ہے۔ پودے کے سگنل بتاتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے یا کسی شے مثلاً پانی اور سورج کی روشنی کی کمی کا شکار ہیں، پودے اگر کیڑوں سے متاثر ہے تو بھی اس کی صدا لگاسکتا ہے، جیسے ہی پتے کو توڑا اور یا روشنی کو کم کیا جائے تو آواز میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوتا ہے لیکن ہر آواز کا مطلب سمجھنے کے لیے ماہرین ایک اور پروگرام بنارہے ہیں۔

یہ ایک کراؤڈ سورس منصوبہ ہے جس کے لیے انٹرنیٹ پر چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے لوگوں کے پودوں کے تجربات کو ایک جگہ شامل کیا جائے گا تاکہ پودے کی باتوں کو سمجھنے میں مزید سہولت پیدا ہوسکے جب کہ اپریل 2017 میں اس کی پہلی کٹ فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment