ھفتہ, 18 مئی 2024


سمندری طوفان میتھیونےڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سمندری طوفان میتھیونےڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی،طوفان سے4افرادہلاک اور 200گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔طوفان اب کیوبا کےساحلوں سے ٹکراگیاہے۔

ہیٹی کے ساحل پر آنےوالےسمندری طوفان میتھیو نے ڈومینکن کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیاہے۔کیٹیگری فورطوفان کےباعث اب تک 4 افراد ہلاک اور200مکانات کو نقصان پہنچاہے۔

طوفان کےبعد 800 افرادمحفوظ مقامات پرمنتقل، جبکہ 31دیہات کا رابطہ منقطع ہوچکاہے۔ 145میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی ہواوں اور طوفان سےہیٹی میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment