پیر, 23 ستمبر 2024


پاکستان اور چین کےدرمیان ایسامعاہدہ طے پاگیا،کہ بھارت کی چیخیں نکل گئیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان اور چین نے اپنی فضائی افواج کی تربیت اور استعداد کار بہتر بنانے میں دوطرفہ تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے چین کی پیپلزلبریشن فضائیہ کے کمانڈر جنرل ما وشیاو تیان سے ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،ایئر چیف نے زوہائی ایئر شو میں شرکت کی ،جے ایف 17تھنڈر کے کرتب دیکھے اور پاک فضائیہ کے افسران کی شو میں کارکردگی کو سراہا ۔

جمعرات کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے چین کے شہرزوہائی میں جاری گیارہویں عالمی فضائی شو میں شرکت کی جہا ں پر انہوں نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کامظاہرہ اور چینی فضائیہ کی ایرو بیٹکس ٹیم، رائل ایئرفورس ، جے ٹونٹی، ایف ٹی سی اور کئی دوسرے طیاروں کے فضائی کرتب دیکھے۔

پاکستان فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران کی شو میں کارکردگی کو سراہا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے چین کی پیپلزلبریشن فضائیہ کے کمانڈر جنرل ما وشیاو تیان سے بھی ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران جنرل ماوشیاوتیان نے پاکستان کے ساتھ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے ملک کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا اور پاک چین ایئر فور سز کی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے شراکت داری پر اطمینان ن کا اظہارکیا اور کہا کہ اس سال کو پی ایل اے ایئرفورس کے قیام کی 67ویں سالگرہ منائی گئی جو کہ سٹریٹجک سروسز میں بدل گئی ہے ،یہ ایوی ایشن فورس، زمینی فضائی دفاعی قوت اور ایئربورن فورس سمیت کثیر النوع ہتھیاروں سے مسلح ہے اور یہ قومی سالمیت ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات میں اہم کردار اداکرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں اور آپریشنل تربیت کے شعبوں میں وسیع تعاون کیا ہے ایک بڑے ترقی پزیر اور زمہ دار ملک کی ائیر فورس ہونے کے ناطے ہم ائیر فورس مواصلات اور دیگرممالک کے ساتھ فضائی تعاون کو بین الا اقوامی سطح پر لے کر جائیں گے جبکہ ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین کی ایئر فورس نے جد ت پسندی میں اہم پیش رفت کی ہے، اور چین باہمی احترام اور رابطوں کے نظریئے پر عمل پیرا ہے چین نے دنیا کے امن اور ترقی کو برقرار رکھنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ایئر فورس کے شعبے میں چین کی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ ملاقات دونوں ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان نے چین اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان تربیت اور استعداد کار بہتر بنانے میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment