اتوار, 22 ستمبر 2024


حزب اللہ نےپہلی باراسرائیل میں حیفااوررامات ایئر بیس پرحملہ راکٹس کی برسات کردی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیل میں حیفا اور رامات ایئر بیس پر حملہ راکٹس کی برسات کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کیے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں حملہ کیا اور صہیونی فوجی چوکیوں سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی تنظیم کے حملوں کے باعث اسرائیل میں سائرن بجائے گئے تاکہ لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوسکیں، اسرائیلی دفاعی نظام حزب اللہ کے راکٹس روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفا اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لبنان پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں کئی اہم کمانڈرز کی شہادت ہوئی ہے جس پر مزاحمتی تنظیم نے بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment